۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر عبدالغفور راشد

حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی رابطہ مدارس مہم، علماء اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور حکومت کی طرف سے نئے نام نہاد وفاق المدارس کی تشکیل کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت سے مدارس کے قیام کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے واضح کیا ہے کہ مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے۔وفاق المدارس السلفیہ سمیت مدارس کی دیگر تنظیمیں تقسیم کے عمل کو مسترد کرچکی ہیں۔ اس حوالے سے عنقریب مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے گا جس کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے۔

'رابطہ مدارس مہم' کے سلسلے میں انہوں نے دینی مدارس میں علماء اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور حکومت کی طرف سے نئے نام نہاد وفاق المدارس کی تشکیل کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت سے مدارس کے قیام کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی بھی آگاہ ہیں کہ ایسا کوئی مطالبہ کبھی بھی کسی طرف سے نہیں کیا گیا ۔مدارس کی تقسیم اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت تھی ، جس نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نئے وفاق المدارس کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .